انگلینڈ کے شہر بیڈفورڈ کے رہائشی علاقے میں گرم ہوا کے غبارے نے اچانک لینڈنگ کر کے سب کو حیران کر دیا۔
ہاٹ ایئر بلون کی تنگ رہائشی سڑک پر غیر متوقع اور ڈرامائی لینڈنگ نے مقامی افراد کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی، جس کی ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسافر بردار گرم ہوا کا غبارہ کھڑی گاڑیوں، کھمبوں اور تاروں کے درمیان سے ہوتا ہوا سڑک پر لینڈ ہوا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ باؤر اسٹریٹ میں پیش آیا جہاں مقامی افراد نے فوری طور پر گائیڈ رَسّی پکڑ کر غبارے کو محفوظ طریقے سے اتارنے میں مدد کی۔
خوش قسمتی سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ برٹش بیلون اینڈ ایئرشپ کلب کے مطابق بیلون بغیر کسی حادثے کے اترا اور تمام مسافر محفوظ رہے۔