بگ باس سیزن 19 میں شو کی تاریخ کی مہنگی ترین شریک مقابلہ سامنے آئی ہے، جو ہر دن کا تقریباً 83 لاکھ روپے وصول کریں گی۔
بگ باس کے گھر کے بند دروازوں کے پیچھے صرف شہرت ہی نہیں بلکہ دولت بھی کمائی جاتی ہے، یہ سوال ہر سیزن میں اٹھایا جاتا ہے کہ اس بار کس نے سب سے زیادہ پیسے کمائے۔
گولڈن گلوب نامزد امیدوار 58 سالہ امریکی اسٹار اداکارہ پامیلا اینڈرسن بگ باس سیزن 19 میں شریک ہیں، جو گزشتہ روز شروع ہوچکا ہے۔
شو کے مداح یہ جان کر حیران ہوں گے کہ پامیلا ہی شو کی تاریخ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی کنٹیسٹنٹ بن گئی ہیں، جنہوں نے صرف 3 دن کےلیے ڈھائی کروڑ روپے وصول کیے ہیں۔
پامیلا اینڈرسن بگ باس سیزن 4 میں بھی حصہ لے چکی ہیں اور حکمت عملی تھی کہ بھارتی ریئلٹی شو کی چمک بڑھائی جائے، وہ پہلی بین الاقوامی شخصیت تھی جو بگ باس کے گھر میں داخل ہوئیں تھیں۔
امریکی اداکارہ جب شو کےلیے ممبئی ایئر پورٹ پہنچی تو اُن کا شاندار استقبال کیا گیا، وہ سفید ساڑھی میں گھر میں داخل ہوئیں، اس سے قبل انہوں نے سلمان خان کے ساتھ اسٹیج پر رقص بھی کیا۔
اس سے قبل سدھارتھ شکلا نے بگ باس سیزن 13 میں ایک ہفتے کے 9 لاکھ جبکہ حنا خان نے بگ باس سیزن 11 میں ایک ہفتے کے 8 لاکھ روپے وصول کیے تھے، سدھارتھ شو کے فاتح بنے اور انہیں 50 لاکھ روپے کا انعام بھی ملا جبکہ حنا خان اپنے سیزن میں رنر اپ رہی تھیں۔
پامیلا اینڈرسن بے واچ میں اپنے کردار سی جے پارکر سے مشہور ہوئیں، وہ اس کے بعد کئی فلموں اور ٹی وی شوز میں نظر آئیں، اس وقت 2 نئی فلموں پر کام کررہی ہیں۔
بگ باس سیزن 19 کا سلمان خان کی میزبانی آغاز ہوا ہے، گھر میں موجود دیگر شرکاء میں گورو کھنہ، باسیر علی، اشنور کور، ذیشان قادری، تانیامتل، نغمہ معراج کر، اویس دربار، نہال چوداسما، ابھیشیک بجاج، نٹالیہ جانوسزیک، پرنت مورے، فرحانہ بھٹ، نیلم گیری، امال ملک، کنیکا سدنانند اور مردل تیواری شامل ہیں۔