• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برازیل میں سی ٹی اسکین کے دوران 22 سالہ خاتون وکیل چل بسی


برازیل کی ایک نوجوان وکیل معمول کے طبی معائنے کے دوران شدید الرجک ردِعمل کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق 22  سالہ لیٹیشیا پاؤل بدھ کے روز آلٹو ویلے ریجنل اسپتال میں سی ٹی اسکین کروا رہی تھیں جب انہیں اچانک شدید الرجی شروع ہوگئی، انہیں اینافیلیکٹک شاک کا حملہ ہوا۔

سی ٹی اسکین کے دوران خاتون وکیل کو فوری طور پر ایمرجنسی وارڈ لے جایا گیا، تاہم وہ 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں چل بسیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اینافیلیکٹک شاک (Anaphylactic shock) ایک خطرناک طبی کیفیت ہے جس میں مریض کا گلا اور سانس کی نالیاں سوجھ جاتی ہیں، بلڈ پریشر اچانک گر جاتا ہے اور بروقت طبی امداد نہ ملنے پر موت واقع ہو سکتی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نوجوان وکیل  لیٹیشیا نے حال ہی میں قانون کی تعلیم مکمل کی تھی اور قانون و جائیداد  میں پوسٹ گریجویٹ ڈگری کر رہی تھیں۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید