• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی صدر کے ساتھ ٹک ٹاک معاہدے پر پیش رفت ہوئی ہے، ٹرمپ

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو چینی صدر شی جن پنگ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چینی صدر کے ساتھ ٹک ٹاک معاہدے پر پیش رفت ہوئی ہے، چینی صدر کے ساتھ چھ ہفتوں میں جنوبی کوریا میں ملاقات ہوگی۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ملاقات میں تجارت، منشیات اور یوکرین جنگ پر گفتگو ہوگی،امریکی صدر

اس سے قبل بیجنگ سے چینی میڈیا کے مطابق دونوں صدور کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کے دوران امریکا میں ٹاک ٹاک جاری رکھنے سے متعلق گفتگو ایجنڈے میں شامل تھی۔

اس حوالے سے واشنگٹن سے امریکی کے مطابق دونوں صدور کی گفتگو میں تجارتی کشیدگی میں کمی بھی ایجنڈے میں شامل تھی۔ 

ادھر امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ ٹک ٹاک کی ملکیت سے متعلق گفتگو فریم ورک معاہدے تک پہنچ گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید