• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسفندیار ولی نے پی ٹی آئی رہنما کو 10 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

سربراہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اسفندیار ولی نے پی ٹی آئی رہنما کو 10 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔

پشاور سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اسفندیار ولی نے پی ٹی آئی کے رکن خیبر پختونخوا (کے پی) اسمبلی شفیع جان کو قانونی نوٹس بھیجا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا کہ اسمبلی فلور پر پی ٹی آئی ایم پی اے نے دوران تقریر اسفندیار ولی پر بے جا الزامات لگائے، جس سے میرے مؤکل کی دل آزاری ہوئی ہے۔

نوٹس میں کہا گیا کہ شفیع جان 15 دن کے اندر اے این پی سربراہ سے معافی مانگیں ورنہ قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید