• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ میں دولہا کی بیٹ مین موبائل پر دھماکے دار انٹری، باراتی حیران

شوق کا کوئی مول نہیں، تھائی لینڈ میں بھارتی دولہا نے بیٹ مین موبائل پر دھماکے دار انٹری دی، باراتی حیران رہ گئے۔

بینکاک کی مصروف سڑکیں اس وقت فلمی منظر پیش کرنے لگیں جب ایک بھارتی دولہا اپنی شادی کے لیے بیٹ مین کی مشہور بیٹ موبائل پر سوار ہو کر پہنچا۔

روایتی گھوڑا گاڑی یا سجی ہوئی کار کے بجائے یہ سپر ہیرو اسٹائل انٹری دیکھ کر باراتی جھوم اٹھے اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے رہے۔ 

منفرد بارات نے نہ صرف شادی کو یادگار بنا دیا بلکہ دیکھنے والوں کو بھی لگا جیسے کوئی بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کا امتزاج حقیقت بن گیا ہو۔

دلچسپ و عجیب سے مزید