• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرو ٹرین اکھاڑے میں تبدیل، خواتین لڑ پڑیں، بال نوچے، تھپڑ برسائے

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی میٹرو اکھاڑا بن گئی، دو خواتین سیٹ کے معاملے پر جھگڑ پڑیں، ایک دوسرے کے بال نوچے اور تھپڑ بھی برسائے۔

خواتین کے درمیان سیٹ کے معاملے ہونے والا جھگڑا اتنا بڑھا کہ وہ ایک دوسرے کے بال نوچنے اور تھپڑ مارنے لگیں۔ حیرت انگیز طور پر اس دوران کوچ میں مزید خالی نشستیں بھی موجود تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب معمولی تلخ کلامی دیکھتے ہی دیکھتے دھینگا مشتی میں بدل گئی۔ دونوں خواتین ایک دوسرے پر حملہ آور ہوئیں اور زور آزمائی کے دوران تقریباً نشست سے نیچے گر گئیں۔

اسی دوران ایک مسافر نے اس واقعے کی ویڈیو بنالی جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔

لڑائی کے دوران جیسے ہی ٹرین کے دروازے کھلے تو کئی مسافر خاموشی سے باہر نکل گئے۔ کچھ افراد نے بیچ بچاؤ کی کوشش کی، مگر خواتین باز نہ آئیں۔

خواتین کے درمیان جھگڑے کی اصل وجہ سامنے نہیں آئی تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق تنازعہ سیٹ پر قبضے سے شروع ہوا۔

خیال رہے کہ بھارت میں ریلوے اور میٹرو میں جھگڑے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی خواتین کے درمیان اسی طرح کے جھگڑوں کی ویڈیوز وائرل ہو چکی ہیں جن میں گالم گلوچ، تھپڑ بازی اور بال نوچنے جیسے مناظر دیکھنے کو ملے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید