• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو ایس اوپن: اسٹارز کے پرتعیش اور مہنگے پہناوے شائقین کی توجہ کا مرکز

یو ایس اوپن ٹینس میں سنسنی خیز مقابلوں کے ساتھ شائقین کی توجہ اسٹار پلیئرز کے پرتعیش اور مہنگے پہناوے پر پڑگئی۔

ایونٹ کے دوران ورلڈ نمبر ون ارینا سبالانکا کسٹمائزاڈ جیولری پہنے نظر آئیں، جس کی مالیت 13 ہزار ڈالر یعنی 37 لاکھ پاکستانی روپے ہے۔

یو ایس اوپن کے دوران جیسیکاپگولا سوئس برانڈ کی 90 ہزار ڈالر مالیت کی گھڑی پہنے دکھائی دیں، جس کی مالیت پاکستانی روپے میں تقریبا 2 کروڑ 57 لاکھ بنتی ہے۔

اٹلی کے یانک سنر کے زیراستعمال معروف برانڈ کے بیگ کی مالیت 2 ہزار ڈالرز یعنی تقریباً 6 لاکھ روپے ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید