امریکی ریاست مسوری کے محکمۂ تحفظِ جنگلی حیات نے پینَٹ نامی سرخ کان والے کچھوے کی 41 ویں سالگرہ منائی ہے، جس کا خول 8 کے ہندسے یا مونگ پھلی کی شکل کا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق محکمے نے ہفتے کو صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک پاؤڈر ویلی کنزرویشن نیچر سینٹر میں ایک عوامی تقریب کے ساتھ پینَٹ کی 41 ویں سالگرہ منائی۔
تقریب میں کارڈ بنانے کی سرگرمی، گندگی پھیلانے کے خلاف آگاہی کے اسباق، رنگ بھرنے والی شیٹس اور کچھوے کی طرح کھائیں نامی ایک سرگرمی شامل تھی۔
نیچر سینٹر نے کچھوے کے انداز کا سالگرہ کا کھانا پیش کر کے بھی پینَٹ کو اعزاز بخشا، جس میں کیڑے اور جھینگر شامل تھے۔
حکام نے بتایا کہ پینَٹ کا خول جس کی شکل اس کے نام پینَٹ یعنی مونگ پھلی کی عکاسی کرتا ہے، اس خول نے اس کچھوے کو گندگی پھیلانے کے خلاف ایک علامت بنا دیا ہے۔
ایک نیور ریلیز میں ایم ڈی سی حکام نے وضاحت کی ہے کہ اس کچھوے پینَٹ کا 8 کے ہندسے کی شکل کا خول اس کا نتیجہ تھا کہ وہ بہت چھوٹی عمر میں پلاسٹک کے 6 کین والے رِنگ میں پھنس گیا تھا، جیسے جیسے پینَٹ کا خول اس کے گرد بڑھتا گیا، اس کی منفرد شکل اس کی سپر پاور بن گئی، یہ کچھوا اب نوجوان نہیں رہا لیکن اس کا طاقتور پیغام لوگوں کو یاد دلاتا رہتا ہے کہ وہ کچرا اس کی صحیح جگہ پر پھینکیں۔