پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف و خوبرو جوڑی اداکار منیب بٹ اور اداکارہ ایمن خان کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار نے اپنے چاہنے والوں کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کردی۔
اداکار نے ناصرف ننھی شہزادی کی آمد کی خبر دی بلکہ اس کی تاریخ پیدائش اور نام بھی بتا دیا۔
منیب بٹ نے انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے یہاں تیسری بیٹی کی پیدائش 26 اگست کو ہوئی ہے، جس کا نام انہوں نے ’نیمل منیب‘ رکھا ہے۔
سوشل میڈیا پر منیب بٹ کی انسٹااسٹوری کا اسکرین شاٹ وائرل ہوا تو ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے اس جوڑی کے لیے مبارکباد اور ننھی شہزادی کے لیے نیک خواہشات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اس جوڑی کی 2 بیٹیاں امل اور مرال ہیں، جن کی پیدائش 2019 اور 2023 میں بالترتیب ہوئی ہے۔
اداکار منیب بٹ اور اداکارہ ایمن خان کی شادی 2018 میں ہوئی تھی۔