غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں 76 فلسطینی شہید اور 298 زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ 76 شہید افراد میں امداد کے منتظر 18 فلسطینی بھی شامل ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق مارچ میں جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک11 ہزار 50 فلسطینی شہید ہوگئے۔ جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں 46 ہزار 886 افراد زخمی ہوئے۔
وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کے بعد اسرائیلی حملوں میں 62 ہزار 895 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 58 ہزار 927 زخمی ہوچکے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں غذائی قلت کے باعث 2 بچوں سمیت 10 فلسطینی شہید ہوئے۔ غزہ میں غذائی قلت سے ابتک 119 بچوں سمیت 313 فلسطینی شہید ہوگئے۔