• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جج کی گاڑی جلانے کا مقدمہ: 15 گواہوں سے جرح مکمل، یاسمین راشد کے وکیل پیش نہیں ہوئے

ڈاکٹر یاسمین راشد—فائل فوٹو
ڈاکٹر یاسمین راشد—فائل فوٹو

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس کے قریب سپریم کورٹ کے جج کی گاڑی جلانے کے مقدمے کے 15 گواہوں سے ملزمان کے وکلاء کے بیانات پر جرح مکمل کر لی۔

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی جس کے دوران پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل جرح کے لیے پیش نہیں ہوئے۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ اگر ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل پیش نہ ہوئے تو سرکاری وکیل سے جرح مکمل کرائی جائے گی۔

اب تک مجموعی طور پر مقدمے کے 46 گواہوں نے بیانات ریکارڈ کرائے ہیں۔

عدالت نے مقدمے کا جلد فیصلہ کرنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

قومی خبریں سے مزید