کراچی کے تھانہ درخشاں کی انویسٹی گیشن پولیس کی حراست میں ملزم ہلاک ہو گیا۔
پولیس حکام کے مطابق ڈکیتی کے کیس میں مطلوب ملزم کو مٹیاری پولیس نے گرفتار کیا تھا، گرفتار ملزم علی گوہر مختلف بیماریوں میں مبتلا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ عدالت نے ملزم کو 1 روز کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا، ملزم کی موت طبعی ہے، مجسٹریٹ کی نگرانی میں پوسٹ مارٹم کرایا جا رہا ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ایس ایس پی کیماڑی زیرِ حراست ملزم کی ہلاکت کی انکوائری کریں گے۔
پولیس کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ کو معاملے کی قانونی کارروائی مکمل کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔
وزارتِ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق وزیرِ داخلہ سندھ نے ایس ایس پی ساؤتھ انویسٹی گیشن سے تفصیلات طلب کر لیں۔