• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: گھر کے سوئمنگ پول میں گرنے والے ہرن کو بچا لیا گیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

امریکی ریاست مشیگن کے ایک گھر کے سوئمنگ پول میں گرنے والے ہرن کو بچا لیا گیا۔

جمعرات کی صبح مشیگن کے فائر فائٹرز کی ایک ٹیم کو ایک گھر میں طلب کیا گیا تاکہ وہ ایک ہرن کو بچایا جاسکے، جو بظاہر سوئمنگ پول میں گرنے کی وجہ سے ساری رات اسی میں موجود رہا تھا۔

دی لنکن چارٹر ٹاؤن شپ فائر فائٹرز نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ ریسکیو ٹیم کو اطلاع دی گئی تھی کہ ایک ہرن سوئمنگ پول میں گر گیا ہے اسے نکالنا ہے، جس پر ٹیم وہاں پہنچی۔ 

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہرن پانی میں موجود تھا جو غالباً رات کو وہاں پول کے سافٹ کور پر چلنے کی کوشش کے دوران گرا تھا، اسے بحفاظت نکال کر جنگل میں لیجاکر چھوڑ دیا گیا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید