• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 ستمبر جمعہ کو ملک بھر میں یوم ختم نبوت منایا جائیگا،مولانا اللہ وسایا

لاہور(خبرنگار) ولانا اللہ وسایا نے کہا ہےکہ 5ستمبرجمعہ کو ملک بھر میں یوم ختم نبوت منایا جائیگا۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام 7ستمبر کو منعقد ہونیوالی سالانہ ختم نبوت کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے جامعہ اشرفیہ میں علماء لاہور کا اجلاس شیخ الحدیث مولانا محمدیوسف خان کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس کے مہمان خصوصی چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیر آزاد، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا اللہ وسایا، مولانا حا فظ اسعد عبید، مولانا عزیز الرحمن ثانی، مفتی عارف اللہ،مولانا صوفی محمداکرم، مولانا صوفی عتیق الرحمن،مولانا علیم الدین شاکر، مولانا اسداللہ فاروق، مولانا علیم الدین شاکر، مولانا انیس احمد مظاہری، مولانااشرف گجر، حا ظ نصیراحمداحرار، حافظ غضنفرعزیز، مولانا عبدالنعیم، مولانا عکاشہ میاں، مولانا مجیب الرحمن انقلابی، مولانا خالد محمود، مولانا حافظ حسین احمد، مولانا عبدالرحمن سمیت لاہور بھر کے علماء نے شرکت کی۔ مولانا سید عبدالخبیرآزاد نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت دین اسلام کی روح ہے ختم نبوت کانفرنس کے حوالہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت جو ڈیوٹی لگائے گی اسے بھرپور اند از میں سرانجام دینگے۔
لاہور سے مزید