لاہور( خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور/ پردھان پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاک فوج کے بہادر جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ مشکل وقت میں سکھ برادری کے جان و مال کی حفاظت یقینی بنائی۔ گوردوارہ کرتارپور صاحب میں سیلابی صورتحال کے دوران پاک فوج، ریسکیو اداروں اور ضلعی انتظامیہ نے مل کر دن رات کی انتھک محنت سے ایک کامیاب ریسکیو آپریشن مکمل کیا، جس کے نتیجے میں سو (100) سے زائد یاتریوں اور مقامی افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ سیلابی پانی کے باوجود گوردوارہ کرتارپور صاحب میں تاریخی گرنتھ اور دیگر قیمتی اشیاء مکمل طور پر محفوظ ہیں۔