• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی مسلم لیگ کا سیلاب متاثرہ اضلاع میں فری بوٹ سروس کا آغاز

لاہور(خبرنگار) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی پنجاب کے سیلاب متاثرہ اضلاع میں ہزاروں رضاکار شہریوں کو محفوظ‌مقامات پر منتقل کر رہے ہیں، دریائے راوی لاہور،قصور،سیالکوٹ سمیت متعدد شہروں میں مرکزی مسلم لیگ نے فری بوٹ سروس کا آغاز کر دیا،ہزاروں افراد میں پکی پکائی خوراک کی تقسیم کا عمل بھی جاری ہے،شاہدرہ لاہور میں مرکزی امدادی کیمپ کا پنجاب کے صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے دورہ کیا، اور مرکزی مسلم لیگ کے ریسکیو و ریلیف کے کاموں کو سراہا.چیئرمین خدمت خلق شفیق الرحمان وڑائچ اور محمد سرور چوہدری نے حافظ آباد کے سیلاب متاثرہ علاقے کا دورہ کیا، متاثرین میں کھانا تقسیم کیا،امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کی۔
لاہور سے مزید