امریکی ریاست ایڈاہو میں ایک شخص نے ایک منٹ میں گیلی اسفنجوں کو 96 بار اپنے چہرے سے ہٹ کرکے ایک غیر معمولی گنیز ورلڈ ریکارڈز کا اعزاز دوبارہ حاصل کرلیا۔
ڈیوڈ ریکارڈ بریکر رش اور انکے مستقل ساتھی جوناتھن ہالی ووڈ ہینن نے (دو افراد کی ٹیم) پچھلی بار سب سے زیادہ گیلے اسفنج پھینکنے کا ریکارڈ ایک منٹ میں مجموعی طور پر 92 مرتبہ کا قائم کیا تھا۔ لیکن بعد میں ایک دوسری ٹیم نے 93 بار ایسا کرکے انھیں شکست دیدی تھی۔
ریکارڈ کے لیے یہ ضروری ہے کہ ایک شریک اسفنج پھینکے، اس معاملے میں ہینن کو رش کی جانب سے پھینکا گیا اسفنج چہرے سے اسٹرائیک کرنا تھا۔
رش نے آن لائن تحریر کرتے ہوئے کہا کہ جو اصل چیلنج تھا وہ یہ مجھے اپنی آنکھیں کھلی رکھ کر اسفنج کو ٹریک کرتے ہوئے مائیکرو ایڈجسٹمنٹ کرنا تھا اور اس دوران جیسے ہی اسکریچ والا حصہ میری آنکھ سے ٹکرانے لگے تو آنکھیں بند کرنا تھا۔
جیسے ہی پانی صاف ہو تو مجھے دوبارہ فوراً آنکھ کھول کر اگلے اسفنج کو دیکھنا تھا اور یہ ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ تھا جس میں ہر لمحہ درست اور بروقت اقدام کرنا تھا۔
رش جو ذاتی طور پر 181 سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ہیں نے کہا کہ یہ کامیابی ہینن کے ساتھ انکا 47واں مشترکہ ریکارڈ ہے۔