• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تشدد اور دھمکیاں دینے کا کیس، فرحان غنی سمیت 3 ملزمان رہا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

تشدد اور دھمکیاں دینے کے کیس میں سعید غنی کے بھائی ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی سمیت 3 ملزمان کو تھانے سے رہا کر دیا گیا۔

ملزمان کے وکیل وقار عالم عباسی نے کہا کہ ملزمان کے خلاف مدعی مقدمہ سہیل نے مقدمہ واپس لے لیا، مدعی نے تحریری درخواست تفتیشی افسر کو جمع کروا دی۔

انہوں نے کہا کہ رہائی کے بعد ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کی ضرورت نہیں، صرف تفتیشی افسر ملزمان کی رہائی کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں گے۔

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کا 30 اگست تک جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزمان پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ فیروز آباد تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید