• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرحان غنی اور دیگر نے رضاکارانہ طور پر اپنی گرفتاری دیدی، سعید غنی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے کہا ہے کہ چنیسر ٹاؤن کے چیئرمین فرحان غنی پر جو مقدمہ ہوا ہے اس کا ہم قانونی طور پر حل نکال لیں گے یہ ایک قانونی مسئلہ ہے کوئی سیاسی مسئلہ نہیں ہے کارکنان جذباتی نہ ہوں اور جن جن لوگوں نے اس حوالے سے فون، رابطے اور ملاقاتیں کی ہیں ان کا تہہ دل سے مشکور ہوں اور ان کے اس اقدام سے ہمارے حوصلے بلند ہوئے ہیں اتوار کو جاری اپنے ایک ویڈیو پیغام میں سعید غنی نے کہا کہ 21 اگست کو شارع فیصل پر چنیسر ٹاؤن کی حدود میں ایک جھگڑا ہوا اور اس کی ایف آئی آر میں فرحان غنی سمیت کچھ لوگوں کو نامزد کیا گیا، جس کے بعد فرحان غنی اور دیگر نے رضاکارانہ طور پر اپنی گرفتاری دی ہے سعید غنی نے کہا کہ یہ ایک قانونی مسئلہ ہے اور ہم اس مسئلہ کو سیاسی نہیں بلکہ قانونی طور پر ہی حل کرلیں گے اس سلسلے میں بہت سے لوگوں نے فون سمیت ذاتی طور پر ملاقات کرکے اس پر اظہار ہمدردی کیا جس پر میں ان تمام کا مشکور ہوں اور ان کے ان رابطوں سے ہمارے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید