• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیم بنانے کیلئے اپنی تمام سیاسی قوت استعمال کروں گا: ملک محمد احمد خان

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ  پانی ذخیرہ کرنے کے منصوبے بنانے پڑیں گے، ڈیم بنانے کے لیے اپنی تمام سیاسی قوت استعمال کروں گا۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران ملک محمد احمد خان نے کہا کہ لاہور کی نہر سے پانی سڑکوں پر آنے کی خبروں میں صداقت نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مصیبت کا وقت ہے، میں نے اپنی تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں، سیلاب سے بہت بڑی تعداد میں نقل مکانی ہوئی ہے۔

ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں فصلیں مکمل تباہ ہو گئی ہیں، اس صورت حال میں ہم بجلی کے بل نہیں دے سکتے، فصلیں نہیں ہوں گی تو کیسے ادائیگی کریں گے۔

ملک محمد احمد خان نے یہ بھی کہا کہ پانی کا بہاؤ بہت زیادہ ہے، ایسی تباہی ہے کہ لگتا ہے ان علاقوں میں کچھ نہیں بچا۔

قومی خبریں سے مزید