گندم کا پیداواری ہدف گذشتہ سال کے مقابلے میں 39 لاکھ ٹن کم رکھنے کی تجویز ہے۔ گذشتہ سال گندم کا پیداواری ہدف 3 کروڑ 35 لاکھ 80 ہزار ٹن مقرر کیا گیا تھا۔
وزارت فوڈ سیکیورٹی کے اعلامیہ کے مطابق حالیہ سال گندم کا پیداواری ہدف حاصل نہیں ہوسکا تھا، گنے کی پیداوار میں 5.9 فیصد اضافے کا امکان ہے۔
وزارت فوڈ سیکیورٹی کے مطابق چاول کی پیداوار میں2.7 فیصد اضافے کا امکان ہے، ریبع کی فصل کیلئے پانی کی دستیابی اطمینان بخش ہے۔
وزارت فوڈ سیکیورٹی کے مطابق ربیع میں پنجاب و سندھ کیلئے 33.814 ملین ایکڑ فٹ پانی کی دستیابی مختص ہے۔
اسلام آباد میں محکمہ موسمیات کے اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ نومبر اور دسمبر میں بارشیں معمول سے کم متوقع ہیں، جنوری میں معمول کے قریب بارشوں کا امکان ہے۔
اعلامیہ کے مطابق شدید سردی سے متعلق سوشل میڈیا افواہیں بے بنیاد قرار دے دی گئیں۔
وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر نے کہا کسانوں کو منصفانہ قیمت، معیاری بیج اور قرضوں کی سہولت حکومت کی ترجیح ہے۔