• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان حکومت آج اغوا ہونے والے 18 مزدوروں کی بازیابی کیلئے اقدام کرے، شاہدہ رؤف

رکن بلوچستان اسمبلی شاہدہ رؤف۔فوٹو: فائل
رکن بلوچستان اسمبلی شاہدہ رؤف۔فوٹو: فائل

بلوچستان اسمبلی کی رکن شاہدہ رؤف نے کہا ہے کہ حکومت آج اغوا ہونے والے 18 مزدوروں کی بازیابی کےلیے اقدام کرے۔

بلوچستان اسمبلی میں گفتگو کے دوران شاہدہ رؤف نے کہا کہ صوبے میں 1 ہفتے میں 27 مزدوروں کو اغوا کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج 18 مزدوروں کو اغوا کیا گیا ہے، حکومت اغوا کیے گئے مزدوروں کو بازیاب کرانے کے لیے اقدامات کرے۔

شاہدہ رؤف نے مزید کہا کہ امن و امان کے ساتھ ساتھ ہر محکمے کے حوالے سے بریفنگ رکھی جائے۔

قومی خبریں سے مزید