• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی شخص نے 3800 کراکس جمع کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

امریکا میں ایک شخص نے 3 ہزار 800 سے زائد کراکس جمع کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

امریکی ریاست کنیٹیکٹ میں کراک کنگ کےنام سے مشہور ڈوگی سینڈ ٹائیگر کا کلیکشن 2024ء میں 3 ہزار 569 تھا مگر اب اس میں اضافہ ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوسٹر کیئر میں پرورش پانے کے دوران وہ جوتوں کے تسمے باندھ نہیں پاتے تھے، اسی لیے نو عمری میں ہی کراکس جمع کرنے کا ہدف بنالیا۔

ڈوگی سینڈ ٹائیگر نے مزید کہا کہ کراکس سے محبت 16 سالہ کی عمر میں شروع ہوئی تھی، اب میری خواہش ہے کہ اپنی کلیکشن کو ایک کراک میوزیم میں عوام کے روبرو پیش کروں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید