جنوبی افریقا ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز کی تیاری کےلیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا کیمپ لاہور میں جاری ہے، دوسرے روز کھلاڑیوں نے جم اور این سی اے میں انڈور ٹریننگ کی۔
پاکستان اور جنوبی افریقا ویمن کرکٹ ٹیم کے درمیان ون ڈے سیریز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔
تین میچوں پر مشتمل سیریز کےلیے جنوبی افریقی ٹیم 12 ستمبر کو لاہور پہنچے گی، مہمان ٹیم کے خلاف تیاری کےلیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ لاہور میں جاری ہے۔
کرکٹرز نے دوسرے روز شام کے سیشن میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں انڈور ٹریننگ کی جبکہ ہوٹل کے جم میں فٹنس سیشن کیا۔
بارش کے باعث ویمن ٹیم کا ایل سی سی اے گراؤنڈ میں صبح کا سیشن نہیں ہو سکا تھا۔