• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سڈنی میراتھون میں پاکستانی رنرز کی شاندار کارکردگی

— جنگ فوٹو
— جنگ فوٹو 

سڈنی میراتھون میں پاکستانی رنرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

پاکستانی نژاد آسٹریلوی علی زیدی 3 گھنٹے 5 منٹ 33 سیکنڈز کے ساتھ ایونٹ کے تیز ترین پاکستانی رہے۔

اسلام آباد کے بلال احسن نے سڈنی میراتھون 3 گھنٹے 15 منٹ 3 سیکنڈز میں مکمل کی اور پاکستان سے سڈنی جانیوالے رنرز میں تیز ترین رہے۔

فہد مختار نے 3 گھنٹے 29 منٹ کی ٹائمنگ کے ساتھ اپنی 7ویں ورلڈ میجر میراتھون مکمل کی۔

کراچی کے باچا حسین اور لاہور کے حامد بٹ نے بھی سڈنی میراتھون میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

حامد بٹ، ہما رحمٰن، ڈاکٹر سلمان خان، جمال خان، یسریٰ بخاری اور زیاد رحیم نے بھی 7 اسٹار فنشر کا اعزاز حاصل کیا۔

کراچی کے فیصل شفیع نے سڈنی میراتھون کے دوران پاکستان آرمی کو منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کیا، ملٹری لباس پہن کر ریکارڈ 3 گھنٹے 40 منٹ میں میراتھون مکمل کی اور سڈنی میراتھون کے دوران 7 اسٹار مکمل کرنے والے رنرز میں شامل ہونے میں کامیاب رہے۔

جیو نیوز کے سینئر اینکر محمد جنید نے بھی کامیابی کے ساتھ سڈنی میراتھون مکمل کی، محمد جنید نے دشوار اور چیلنجنگ کورس 4 گھنٹے 4 منٹ میں مکمل کیا۔

مجموعی طور پر 36 پاکستانی اور اوور سیز پاکستانیوں نے سڈنی میراتھون میں شرکت کی جن میں سے 16 نے سڈنی میراتھون میں 42 اعشاریہ 195 کلو میٹر کا فاصلہ 4 گھنٹے سے کم وقت میں مکمل کیا۔

10 پاکستانی خواتین بھی سڈنی میراتھون کے دوران ایکشن میں تھیں، پاکستانی نژاد برطانوی خاتون رنر ہما رحمٰن نے 3 گھنٹے 38 منٹ میں، ناروے میں مقیم خولہ اینڈ 3 گھنٹے 52 منٹ اور ثمینہ خان نے 4 گھنٹے 10 منٹ 7 سیکنڈز میں میراتھون مکمل کی۔

راولپنڈی کی نیلاب کیانی نے سڈنی میراتھون 4 گھنٹے 10 منٹ 28 سیکنڈز میں مکمل کی۔

مجموعی طور پر ایتھیوپیا کے ہیلیمریم کیروس نے سڈنی میراتھون میں پہلی پوزیشن حاصل کی جب کہ خواتین میں سیفان حسن نے کامیابی حاصل کی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید