• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بزنس فورم نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کر دیا

—فائل فوٹوز
—فائل فوٹوز

پاکستان بزنس فورم پنجاب نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نئی نہروں کی فوری منصوبہ بندی شروع کی جائے تاکہ سیلاب کے دنوں میں پانی کا رخ ان علاقوں کی جانب موڑا جا سکے جن کو پانی کی ضرورت ہو۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگلے سال بارشوں اور سیلاب کی آمد میں 27 فیصد اضافہ متوقع ہے، آج نہریں ہوتیں تو پانی کا رخ موڑا جا سکتا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہماری غفلت کی وجہ سے زرعی شعبے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا، ہمارے ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 30 دن ہے جبکہ بھارت کے پاس 124 دن کی ہے۔

چیئرمین پاکستان بزنس فورم وسطی پنجاب نصیر ملک نے کہا ہے کہ صوبے کو اپنی ترجیحات تبدیل کرنا پڑیں گی، یہ حقیقت ہے کہ کئی سالوں سے صوبائی سطح پر آبی ذخائر پر کوئی کام نہیں ہوا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ چاول، گنا اور مکئی کی فصل وسطی پنجاب میں ختم ہو گئی ہے، چاول اور گندم کو ملکی ضروریات پورا کرنے کے لیے درآمد کرنا پڑے گی، جس سے مہنگائی کا شدید خدشہ ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید