چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس جاری ہے، چین کے صدر شی جن پنگ نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ایس سی او باہمی اعتماد اور اصولوں کے تحت آگے بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ تنظیم تناور درخت بن چکی ہے، ایس سی او ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی بہت گنجائش ہے۔
چینی صدر کا کہنا ہے کہ رکن ملکوں کو تجارت اور معیشت کے شعبوں میں دستیاب مواقع سے استفادہ کرنا ہوگا۔
چین کے صدر نے ایس سی او ترقیاتی بینک کے قیام کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ مشترکہ خوشحال مستقبل کے لیے تجارتی اور مواصلاتی روابط بڑھانا ہوں گے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے دو روزہ اجلاس میں بیس ممالک کے سربراہان شریک ہیں۔
اجلاس میں وزیرِاعظم شہباز شریف پاکستان کا نقطۂ نظر پیش کریں گے اور عالمی مسائل اجاگر کریں گے۔
وزیراعظم خطے میں تعاون اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے ایس سی او کے کردار کو مضبوط بنانے سے متعلق تجاویز پیش کریں گے۔