غزہ پر اسرائیلی طیاروں کی شدید بمباری کا سلسلہ نہ تھم سکا، قابض فوج نے بارود سے بھرے خودکار روبوٹس سے بھی عمارتیں تباہ کرنا شروع کر دیں۔
اسرائیلی فوج غزہ میں عمارتیں تباہ کرنے کے لیے بارود سے بھرے خودکار روبوٹس کا استعمال کر رہی ہے جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک روز میں مزید 88 فلسطینی شہید کردیے، شہدا میں امداد کے منتظر 32 افراد بھی شامل تھے۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں شہدا کی مجموعی تعداد 63 ہزار 459 ہوگئی جبکہ ایک لاکھ 60 ہزار 256 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔