سرگودھا (نمائندہ جنگ)شہر اور گردونواح میں ڈینگی کی وباء پھیلنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں ۔گذشتہ کئی روز کی بارشوں سے شہر اور گردونواح میں بارش کا پانی کھڑا ہے جبکہ کئی بند عمارتوں میں بھی بارش کا پانی جمع ہونے سے مچھر وں کی افزائش بڑھ رہی ہے۔ بلدیہ کی جانب سے گلی‘ محلوں‘ بازاروں میں کھڑے پانی کو صاف کرنے کا خاطر خواہ بندوبست نہیں ہے اور نہ ہی ڈینگی سپرے کیا جارہا ہے۔ شہریوں نے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔