• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں کبڈی میچ کے دوران آسمانی بجلی گرگئی

اسکرین گریب
اسکرین گریب

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بستی میں کسان ڈگری کالج کے گراؤنڈ میں کبڈی میچ کے دوران اچانک آسمانی بجلی گر گئی۔

اس اچانک چمک اور زور دار گرج نے وہاں موجود کھلاڑیوں اور تماشائیوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ 

خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ بجلی گرنے کے وقت کھیل کچھ لمحوں کے لیے رُک گیا اور لوگ فوری طور پر گراؤنڈ سے محفوظ مقامات کی طرف بھاگ نکلے۔

انتظامیہ نے فوری طور پر کھیل کو عارضی طور پر معطل کیا اور موسم بہتر ہونے کے بعد میچ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید