غزہ میں نسل کشی پر ’انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف جینوسائیڈ اسکالرز‘ نے قرارداد منظور کر لی۔
آئی جی ایس اے کی جانب سے منظور کی گئی قرارداد کے مطابق اسرائیل کے اقدامات غزہ میں نسل کشی کے زمرے میں آتے ہیں۔
صدر انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف جینوسائیڈ اسکالرز کے مطابق 500 ارکان میں سے 86 فیصد نے قرار داد کے حق میں ووٹ دیا ہے۔
متن کے مطابق قرار داد میں کہا گیا کہ اسرائیل کی پالیسیاں اور اقدامات اقوامِ متحدہ کے 1948ء کے کنونشن برائے انسداد و سزا برائے جرمِ نسل کشی کے آرٹیکل II کے تحت نسل کشی کی قانونی تعریف پر پورا اترتے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق انٹرنیشنل ایسوسی ایشن جینوسائیڈ اسکالرز کی جانب سے منظور کی گئی قرار داد کے مطابق غزہ میں اسرائیلی کارروائیاں نسل کشی کے قانونی معیار پر پوری اتر رہی ہیں۔