• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلوبل گورنس انیشییٹو کی تجویز پیش کرتے ہیں: چینی صدر شی جن پنگ

چینی صدرشی جن پنگ—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
چینی صدرشی جن پنگ—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

چینی صدرشی جن پنگ نے کہا ہے کہ نئے خطرات اور چیلنجز میں اضافہ ہو رہا ہے اس کے لیے گلوبل گورنس انیشییٹو کی تجویز پیش کرتے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے چینی صدر شی جن پنگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس شاندار کامیاب ہوگا۔

صدر شی جن پنگ نے کہا کہ دنیا انتشار کے ایک نئے دور اور تبدیلی سے گزر رہی ہے، گلوبل گورنس انیشییٹو کی تجویز پیش کرتے ہیں، منصفانہ اور مساوی عالمی حکمرانی کے نظام کی جانب کام کرنے کے منتظر ہیں۔

چینی صدر نے مزید کہا کہ ایس سی او ریاستیں توانائی وسائل اور بڑی منڈیوں سے مالامال ہیں، چین توانائی، گرین انڈسٹری اور ڈیجیٹل اکانومی میں تعاون کے پلیٹ فارمز قائم کرے گا، چین ایس سی او ممالک کے ساتھ مل کر فوٹوولٹک اور ونڈ پاور کی تنصیب شدہ صلاحیت بڑھائے گا، فوٹو ولٹک اور ونڈ پاور تنصیب شدہ صلاحیت میں اگلے 5 سال میں 10ملین کلوواٹ کا اضافہ کریں گے۔

چینی صدر نے کہا کہ تعاون مرکز قائم کریں گے، لونر ریسرچ اسٹیشن میں شرکت کیلئے ممالک کو بلائیں گے، ایس سی او کے ممالک نے گلوبل ساؤتھ کے مشترکہ مفاد کا تحفظ کیا ہے، ہم طاقت کی سیاست کی مخالفت جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایس سی او کا اقوام متحدہ، آسیان اور دیگر کثیرالجہتی تنظیموں سے تعاون بڑھائیں گے، اقوام متحدہ کےکردار کا دفاع کریں گے۔

چینی صدر نے خطاب میں مزید کہا کہ گلوبل گورننس سسٹم میں اصلاحات اور بہتری لائی جائے ساتھ ہی عالمی تعلقات میں زیادہ جمہوریت کو فروغ دیا جائے۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی تعلقات میں ترقی پذیر ممالک کی آواز کو فروغ دیا جائے، ایس سی او نے واضح کر دیا ہے کہ ہمیں زیادہ جمہوری بین الاقوامی نظام کو فروغ دینا چاہیے، ایس سی او عالمی گورننس سسٹم میں میں اصلاحات کے لیے محرک بن گیا ہے، ہمیں نان الائنس اور غیرمحاذ آرائی کے اصول پر عمل جاری رکھنا چاہیے، خطے میں مشترکہ سلامتی کی کمیونٹی قائم کی جائے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید