روسی صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ تعلقات پر تفصیلی مذاکرات کا منتظر ہوں۔
صدر پیوٹن شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس اور بیجنگ میں یومِ فتح کی تقریبات میں شرکت کے لے چین جا رہے ہیں۔
دورے سے قبل روسی صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس اور چین کے اقتصادی تعلقات بے مثال سطح تک پہنچ گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین روس کا سب سے بڑا شراکت دار ہے، 2021ء سے اب تک دو طرفہ تجارت میں تقریباً 100 ارب امریکی ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔
روسی صدر پیوٹن نے مئی میں چینی صدر شی جن پنگ کے دورۂ روس کو شاندار کامیابی بھی قرار دیا۔