• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: خاتون ملازم کا انوکھا بدلہ، ترقی دینے سے انکار پر باس کو ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑگیا

جولیا اسٹیورٹ — فائل فوٹو
جولیا اسٹیورٹ — فائل فوٹو

امریکی کمپنی کے باس نے محنتی خاتون ملازم کو ترقی دینے سے انکار کیا تو خاتون ملازم نے کمپنی خرید کر باس کو ہی ملازمت سے فارغ کر دیا۔

کسی بھی شعبے میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے ثابت قدمی اور قابلیت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر اس کے باوجود بھی کمپنی کے باس ترقی دینے سے انکار کر دیں تو پھر وہی ہوتا ہے جو جولیا اسٹیورٹ نامی خاتون ملازم نے اپنے باس کے ساتھ کیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 70 سالہ جولیا اسٹیورٹ کا شمار آج امریکا کی کامیاب کاروباری شخصیات میں ہوتا ہے۔ تاہم ایک وقت ایسا بھی تھا جب ان کے باس نے انہیں ترقی دینے سے انکار کیا تو انہوں نے اپنے ہی باس کی کمپنی خرید کر اسے ملازمت سے فارغ کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جولیا اسٹیورٹ نے سی ای او بنانے کے وعدے پر 1990 کی دہائی میں ایپل بی نامی ریستوران کی چین کو مسلسل 3 سال سخت محنت کے بعد منافع بخش بنایا اور جب ترقی دینے کا وقت آیا تو کمپنی کے سربراہ نے انہیں سی ای او بنانے سے انکار کر دیا۔

ریستوران کی چین کے سربراہ کے اس رویے سے دلبرداشتہ جولیا اسٹیوٹ نے استعفیٰ دے دیا اور حریف کمپنی میں ملازمت اختیار کرلی اور مسلسل 5 برس کی محنت کے بعد حریف کمپنی ’آئی ہوپ‘ کو اپنی سابقہ ریستوران کی چین سے زیادہ منافع بخش بنا دیا جس پر انہیں ترقی دے کر سی ای او کا عہدہ دے دیا گیا۔

سی ای او بننے کے بعد انہوں نے اپنی سابقہ کمپنی 2.3 بلین ڈالرز میں خریدی اور اسے خریدنے کے بعد اپنے سابقہ کمپنی کے سربراہ کو کمپنی سے نکال دیا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید