کراچی کے علاقے ناظم آباد میں پولیس اہلکار نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ضلع وسطی ذیشان صدیقی کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار تھانہ ناظم آباد میں آئی ٹی آپریٹر تعینات تھا۔
ایس ایس پی ذیشان صدیقی کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردی، واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔