کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سینئر ایڈووکیٹ عبدالغیاث دوتانی نے کہا ہے کہ زیارت کراس سے زیارت شہر تک جگہ جگہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور خستہ حال ہے جسکی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ضلع زیارت میں قائد اعظم محمد علی جناح ریذیڈنسی دیکھنے کیلئے ملک کے ہر کونے سے سیاح آتے رہتے ہیں جنہیں زیارت پہنچنے میں دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے دوگھنٹے کا راستہ سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے چارسے پانچ گھنٹے میں طے ہوتا ہے سڑکوں کی خستہ حالی اور سڑک کنارے کھائیاں بڑے نقصان کا پیش خیمہ ہوسکتی ہیں زیار ت کراس سے شہر تک سڑک کی تعمیر 14اگست2016تک ہنگامی بنیادوں پر کی جائے تاکہ آنےوالے سیاح زیادہ تعداد میں زیارت اور قائداعظم کی ریذیڈنسی دیکھنے آسکیں روڈ کو دو رویہ کرکے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حوالہ کیاجائے۔