• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے والد انتقال کرگئے

صادق سنجرانی— فائل فوٹو
صادق سنجرانی— فائل فوٹو

سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے والد انتقال کرگئے۔

خاندان کے ذرائع کے مطابق صادق سنجرانی کے والد آصف خان سنجرانی نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

صادق سنجرانی کے والد کی تدفین آبائی قبرستان چاغی میں کی جائے گی۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے سابق چیئرمین سینیٹ صادق علی سنجرانی کے والد کے انتقال پر اظہارِ افسوس اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے صادق سنجرانی اور اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید