• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انور علی کا فنون لطیفہ میں کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، صدرِ مملکت

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے معروف اداکار انور علی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کی فنی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے اور اہلخانہ سے تعزیت کا اظہا کیا ہے۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ انور علی کا فنون لطیفہ میں کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ معروف کامیڈین انور علی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ انور علی پھیپھڑوں، گردوں اور دل کے امراض میں مبتلا تھے، ان کی عمر 71 سال تھی۔ انور علی کو طبیعت خراب ہونے پر گزشتہ روز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید