ملتان(سٹاف رپورٹر)متولی اسد عباس شاہ نےپریس کانفرنس کرتےہوئےمطالبہ کیاکہ حکومت پنجاب اور ملتان انتظامیہ شہید کی گئی مسجد جعفریہ اور امام بارگاہ کودوبارہ تعمیر کرے انہوں نےکہا اس آپریشن کےدوران ہمارے 22 افراد گرفتار کئے گئے اور ہماری خواتین کو شدید زخمی کیا گیا ۔میں ملتان انتظامیہ سے مطالبہ کرتاہوں کہ مسجدوامام بارگاہ کی فوری تعمیر شروع کی جائے بصورت دیگر تحریک چلائی جائے گی۔اس بارےمیں ضلعی حکومت کےترجمان کاکہناہےکہ آپریشن اتفاق رائےاورخوش اسلوبی سےطےپایا۔نہ توکسی کوگرفتارکیاگیااورنہ ہی کوئی زخمی ہوا۔