• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب کی تباہ کاریاں، سبزیوں کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کا خدشہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سیلاب کی وجہ سے وسیع رقبے پر پھیلی مختلف فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ 

لاہور میں بپھرے دریائے راوی کی تباہ کاریوں سے ناصرف رہائشی علاقے متاثر ہوئے بلکہ زرعی زمینوں کو بھی سیلاب نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ 

بڑے رقبے پر فصلیں تباہ ہونے سے سبزیاں اور پھل مہنگے ہونے کا خدشہ ہے، سنگھ پورہ سبزی منڈی میں کوئی بھی سبزی ڈھائی تین سو روپے فی کلو سے کم میں دستیاب نہیں۔

سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی نے بتایا کہ فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان تو پہنچا ہے لیکن پانی اترنے کے بعد اندازہ ہوگا کہ کتنا نقصان ہوا ہے۔ 

ان کہنا تھا کہ سبزیوں، گندم، کپاس سمیت دیگر فصلیں سیلاب کی زد میں آئی ہیں جبکہ آنے والے دنوں میں مسائل تو ہوں گے مگر عوام کو حوصلے سے کام لینا ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید