• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمالیہ میں ہیڈ سدھنائی پر مائی صفوراں بند کو بارودی مواد سے توڑ دیا گیا

کمالیہ میں ہیڈ سدھنائی پر مائی صفوراں بند کو بارودی مواد سے توڑ دیا گیا۔ 

ڈپٹی کمشنر کمالیہ چوہدری نعیم سندھو کے مطابق ہیڈ سدھنائی کو بچانے کیلئے دریائے راوی کا حفاظتی بند توڑا گیا ہے۔ 

ہیڈ سدھنائی کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 62 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ 

ڈپٹی کمشنر کمالیہ کا کہنا ہے کہ مائی صفوراں پر شگاف ڈالنے سے ہیڈ ورکس پر پانی کے دباؤ میں کمی ہوگی۔ 

انہوں نے بتایا کہ بند توڑنے سے تحصیل پیر محل کے 12 دیہات زیر آب آئیں گے۔


قومی خبریں سے مزید