• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے مختلف اضلاع میں 5 ستمبر تک بارشوں کا امکان، سیلابی صورتحال میں شدت کا خدشہ

فوٹو بشکریہ رائٹرز
فوٹو بشکریہ رائٹرز 

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں 5 ستمبر تک بارشیں ہوں گی، بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال میں شدت کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دریائے چناب مرالہ ہیڈ ورکس پر پانی کی سطح 4 لاکھ 68 ہزار کیوسک اور خانکی ہیڈ ورکس پر پانی کی سطح 3 لاکھ 39 ہزار 470 کیوسک ہے۔

قادرآباد ہیڈ ورکس پر 2 لاکھ 32 ہزار 450 کیوسک، چنیوٹ پل پر پانی کی سطح1 لاکھ 8 ہزار 343 کیوسک جبکہ تریموں ہیڈ ورکس پر 3 لاکھ 55 ہزار 744 کیوسک پانی پہنچ گیا۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر 71 ہزار 010 کیوسک، سائفن پر 54 ہزار 190 کیوسک جبکہ شاہدرہ کے مقام پر 53 ہزار 630 کیوسک پانی پہنچ گیا۔

پی ڈی ایم اے پنجاب نے بتایا کہ بلوکی ہیڈ ورکس پر 1 لاکھ 17 ہزار 655 کیوسک، سدھنائی ہیڈ ورکس پر 1 لاکھ 93 ہزار 470 کیوسک پانی پہنچ گیا۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دریائے ستلج میں جی ایس والا پر 2 لاکھ 69 ہزار501 کیوسک، سلیمانکی ہیڈ ورکس پر 1 لاکھ 22 ہزار 736 کیوسک، اسلام ہیڈ ورکس پر 95 ہزار 727 کیوسک اور پنجند ہیڈ ورکس پر 1 لاکھ 82 ہزار 107 کیوسک پانی پہنچ گیا۔

قومی خبریں سے مزید