• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی خلاباز نے محبت کا جھانسہ دے کر عمر رسیدہ خاتون سے لاکھوں روپے ہڑپ لیے

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

جاپان کے شمالی جزیرے ہوکائیڈو کی ایک عمر رسیدہ خاتون کو دھوکے باز آدمی نے محبت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہڑپ لیے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دھوکے باز شخص نے جاپانی خاتون سے سوشل میڈیا پر رابطہ کیا اور دعویٰ کیا کہ وہ ایک خلاباز ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اُس شخص نے دو تین بار خاتون سے سوشل میڈیا پر بات کرنے کے بعد ایک دن اسے بتایا کہ میں خلائی جہاز میں ہوں لیکن ایک حملے کی زد میں آگیا ہوں اور مجھے آکسیجن کی ضرورت ہے۔

رپورٹ کے مطابق دھوکے باز آدمی نے آکسیجن خریدنے کے بہانے خاتون سے تقریباً 1 ملین ین یعنی 6 ہزار 700 ڈالرز ٹھگ لیے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ جاپانی خاتون اکیلی رہتی ہے اس لیے جب اس کا جعلی خلاباز سے سوشل میڈیا پر رابطہ بڑھا تو وہ اس کی باتوں سے متاثر ہو کر محبت میں گرفتار ہوگئی۔

اس حوالے سے جاپانی پولیس حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ سوشل میڈیا پر اگر کوئی بھی شخص پیسے مانگے تو پولیس کو رپورٹ کریں۔

واضح رہے کہ بوڑھے لوگ اکثر اس طرح کے دھوکے کا آسانی سے شکار ہو جاتے ہیں اور ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ بوڑھے افراد کی آبادی رکھنے والے ممالک کی فہرست میں جاپان دوسرے نمبر پر ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید