حزبِ اختلاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ پاکستان کی خاطر ہمیں آئین کی طرف جانا ہو گا۔
راجہ ناصر عباس نے اسلام آباد میں اپوزیشن اتحاد تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے رہنما اسد قیصر اور زبیر عمر کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں موجودہ سیلاب آیا ہوا ہے، اس سے پہلے آئینی سیلاب آیا، پوچھتا ہوں ہر ادارے میں آئینی بحران ہے، پنجاب میں ادارے کدھر ہیں؟
اپوزیشن سینیٹر نے مزید کہا کہ حکومت سیلاب متاثرہ علاقوں میں ایسے جاتی ہے، جیسے جشن منانے گئی ہو، پاکستان کی خاطر ہمیں آئین کی طرف جانا ہو گا۔
اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ جن معاشروں میں قانون اپنی حرمت کھو دیتا ہے، وہ تباہ ہو جاتے ہیں۔