• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی طوطے کا کمال، رنگ پہچاننے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا

تصویر:گنیز ورلڈ ریکارڈز
تصویر:گنیز ورلڈ ریکارڈز

چین میں ایک پالتو طوطے نے اپنی غیر معمولی ذہانت سے دنیا کو حیران کر دیا اور رنگ پہچاننے کی تیز ترین صلاحیت پر گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

گنیز ریکارڈ کی کوشش کے دوران شیاوگُوئی نے صرف 33.5 سیکنڈز میں 10 مختلف رنگوں کو پہچان کر ترتیب دیا اور یوں دنیا کے سب سے ذہین طوطے کے طور پر ریکارڈ بک میں شامل ہوگیا۔

چیلنج کے دوران طوطے کو رنگین بالز اٹھا کر اُنہیں اُسی رنگ کے ڈبے میں رکھنا تھا، ایک موقع پر اُس نے غلطی سے گہرا گلابی گیند ہلکے گلابی ڈبے میں ڈال دیا، مگر فوراً اپنی غلطی سدھار لی، جس پر ججز بھی حیران رہ گئے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ نے باضابطہ طور پر شیاوگُوئی کو دنیا کا تیز ترین رنگ پہچاننے والا طوطا قرار دے دیا۔

اس کے مالک فینگ کا کہنا ہے کہ اُس نے طوطے کو تربیت دینا اُس وقت شروع کیا جب اُس نے دیکھا کہ شیاوگُوئی رنگین گیندوں سے کھیلنے کا شوق رکھتا ہے، اسی دلچسپی کو بنیاد بنا کر آہستہ آہستہ اُسے رنگ پہچاننے اور ترتیب دینے کی مہارت سکھائی گئی۔

دلچسپ و عجیب سے مزید