پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں سکھر ملتان موٹروے سے اغواء شدہ 10 شہری تاحال بازیاب نہ ہوسکے۔
پولیس کے مطابق مغوی شہری 24 گھنٹے سے کچے کے ڈاکوؤں کے پاس یرغمال ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ گزشتہ روز بھونگ کے قریب مسافر گاڑیوں پر ڈاکوؤں نے حملہ کیا تھا۔ ڈاکو فائرنگ کے بعد 10 مسافروں کو اغواء کر کے لے گئے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ اس واقعے میں فائرنگ سے خاتون سمیت 5 افراد بھی زخمی ہوئے تھے۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ بھونگ میں درج ہے جس میں 40 سے زائد ڈاکو نامزد ہیں۔ مقدمے میں اغواء، دہشتگردی، فائرنگ اور دیگر سنگین جرائم کی دفعات شامل ہیں۔