معروف پاکستانی فلمساز سید نور نے اہلیہ و اداکارہ صائمہ سے محبت کی داستان سنا دی۔
سید نور نے ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی فلم ’گھونگھٹ‘ کی کاسٹ میں غیر متوقع تبدیلی کرنے کے بارے میں بات کی۔
اُنہوں نے بتایا کہ ابتداء میں اداکارہ نیلی اور نعمان اعجاز کو فلم میں کاسٹ کرنے کا سوچا تھا لیکن ان دونوں نے فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا تو پھر شان اور صائمہ کو فلم میں کاسٹ کیا گیا۔
سید نور نے بتایا کہ شائقین نے اس فلم میں شان اور صائمہ کی پرفارمنس کو بہت پسند کیا اور فلم کامیاب ثابت ہوئی۔
اُنہوں نے مزید بتایا، ’اس فلم کی شوٹنگ کے دوران میں صائمہ کا عاشق ہوگیا تھا۔‘
یوں اس فلم سے فلمساز سید نور کی زندگی کے نئے سفر کا آغاز بھی ہوا کیونکہ ان کی اداکارہ صائمہ سے محبت اتنی گہری ہوگئی تھی کہ دونوں نے شادی کرلی۔
واضح رہے کہ سید نور کی پہلی شادی رخسانہ نور سے ہوئی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔