• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک جام کا انوکھا حل، شہری اسکوٹر کندھوں پر اٹھا کر چل دیے

اسکرین گریب
اسکرین گریب

 بھارت کی ریاست ہریانہ کے شہر گڑگاؤں میں ٹریفک جام سے پریشان شہریوں نے انوکھا طریقہ اختیار کر کے سب کو حیران کر دیا۔

 سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو افراد نے اپنی اسکوٹر کندھوں پر اٹھا کر بھیڑ بھاڑ والی سڑک سے گزرنے کا منفرد طریقہ اپنایا۔

ویڈیو میں دونوں افراد کو اسکوٹر کو بڑی مہارت سے بیلنس کرتے ہوئے ٹریفک کے سمندر میں پیدل چلتے دیکھا گیا، یہ مناظر دیکھ کر دیگر راہگیر اور ڈرائیور بھی دنگ رہ گئے۔

گڑگاؤں میں ٹریفک جام روز مرہ کا مسئلہ ہے جس کے باعث شہری گھنٹوں کی تاخیر برداشت کرتے ہیں، اسی صورتحال سے تنگ آکر دونوں افراد نے اپنی دو پہیہ گاڑی کندھوں پر رکھ کر آگے بڑھنے کا راستہ نکالا۔

یہ انوکھا طریقہ شہریوں کے لیے تفریح اور حیرت کا باعث بنا اور ویڈیو پر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید