• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر 23 ایشین کپ فٹبال کوالیفائر، پاکستان کو 1 اور شکست

ایشین فٹ بال فیڈریشن (اے ایف سی) انڈر 23 ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستانی ٹیم کو ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

کمبوڈیا کے اولمپک اسٹیڈیم میں گروپ جی میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستانی ٹیم کو میزبان کمبوڈیا کے ہاتھوں ایک صفر سے شکست کا سامنا رہا۔

اے ایف سی انڈر 23 ایشین کپ 2026ء کے لیے جاری ایونٹ میں پاکستان کو مسلسل 2 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پاکستانی ٹیم اس شکست کے بعد کوالیفائرنگ راؤنڈ سے آؤٹ ہو گئی، گرین شرٹس کو پہلے میچ میں عراق کے ہاتھوں 8-1 سے شکست ہوئی تھی۔

قومی ٹیم گروپ اسٹیج کا آخری میچ 9 ستمبر کو عمان کے خلاف کھیلے گی۔

گروپ میں عراق 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے او ر کمبوڈیا 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید